0

سعودی دارالحکومت ریاض میں فیشن شو، معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔فیشن شو کا اہتمام سالانہ تفریحی فیسٹیول ریاض سیزن کے دوران کیا گیا۔فیشن شو میں لبنانی ڈیزائنر کے تیار کردہ 300سے زائد ملبوسات پیش کیے گئے۔شو کی اختتامی تقریب میں جہاں ماڈلز نے ریمپ پر فیشن کے جلوے بکھیرے وہیں جینیفر لوپیز، سیلئن ڈیون، نینسی اجرم، امر دیاب، اور کیملا کابیلو جیسے گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply