انہوں نے کئی پرانے مشہور گانوں کو نئے طرز میں پیش کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ تنقید کا نشانہ بھی بنے ہیں، جبکہ کچھ افراد نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی ہے۔حال ہی میں، چاہت فتح علی خان نے بھارتی اداکار وکی کوشل کی فلم “بیڈ نیوز” کے مشہور گانے “توبہ توبہ” کا نیا ورژن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے بعد وہ ایک بار پھر خبروں میں آ گئے ہیں۔جہاں موسیقی کے شائقین نے “توبہ توبہ” کے اس ورژن پر تنقید کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا، وہیں کرن جوہر کے ردعمل نے سب کو چونکا دیا۔
کرن جوہر نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ ضرور چاہت فتح علی خان کا ورژن دیکھیں۔دوسری جانب، اصل گانے کے گلوکار کرن اوجلا اس ورژن سے متاثر نہیں ہوئے۔ انہوں نے روتے ہوئے ایموجی کے ساتھ اپنا ردعمل دیا اور کہا، “انکل، نہ کرو پلیز”۔چاہت فتح علی خان نے اپنے انداز میں گانے کے بول اور موسیقی میں تبدیلی کی ہے، جبکہ ویڈیو کے پس منظر میں تاج محل دکھایا گیا ہے۔