امریکہ نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر سے پریس بریفنگ کے دوران اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق ہم نے حکومت کے بیانات دیکھے ہیں،یقیناً کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات ہے۔
میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا آئینی ، جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں ،ہم جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔
وسیع تر اصولوں میں قانون کی حکمرانی،قانون کی تحت مساوی انصاف شامل ہے۔لگتا ہے یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔