0

بھارت پاکستان کو پانی کی سپلائی کم کرنے کیلئے نئے منصوبوں پر غور کر رہا، رائٹرز

خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان کو پانی کی سپلائی کم کرنے کیلئے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کیلئے مختص دریائے چناب پر نہر کو وسعت دینے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے،یہ منصوبہ پاکستان کی جانب پانی کے بہاؤ کو کم کر سکتا ہے۔

بھارت کا دریائے چناب پر رنبیر نہر کی لمبائی 120 کلومیٹر کرنے کا منصوبہ ہے ، بھارت چناب کے پانی کا استعمال 40کیوبک میٹر سے بڑھا کر150 کیوبک میٹر فی سیکنڈ کریگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  بھارت پاکستان کا پانی روکنے کے لیے مختص دریاؤں پر کام کر رہا ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply