0

ورلڈکپ سے قبل کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کیا کہا؟

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے چند روز قبل ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے پلان کا بتا دیا۔

کوہلی نے رائل گالا ڈنر میں ایک حالیہ بیان میں اپنے مستقبل کے بارے میں سوچے سمجھے انداز کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایک کھلاڑی کے طور پر ہمارے پاس اپنے کیریئر کی آخری تاریخ ہوتی ہے میں اپنے کیریئر کو یہ سوچ کر ختم نہیں کرنا چاہتا کہ ‘اوہ آگے کیا ہوگا؟ کیونکہ میں ہمیشہ کے لیے کیریئر جاری نہیں رکھ سکتا لہذا، یہ صرف اس بات کے بارے میں ہے کہ کسی بھی غیر معمولی بزنس کو پیچھے نہ چھوڑیں اور بعد میں کوئی پچھتاوا نہ ہو جو مجھے یقین ہے کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔

کوہلی نے کہا ایک بار جب میرا کام (کیئریر ختم ) ہو جائے گا تو میں چلا جاؤں گا، آپ مجھے تھوڑی دیر کے لیے نہیں دیکھیں گے (یعنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بریک لیں گے)  لہذا میں اسے اپنے کھیلنے کے وقت تک سب کچھ دینا چاہتا ہوں، اور یہی وہ چیز ہے جو مجھے جاری رکھنے پر آمادہ رکھتی ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply