براٹسلاوا: سلواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلواکیہ کے وزیر اعظم 59 سالہ رابرٹ فیکو کے پیٹ میں گولیاں لگی ہیں انہیں جسم کے مختلف حصوں میں 5 گولیاں لگیں۔
رابرٹ فیکو پر ایک میٹنگ کے بعد فائرنگ کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن شروع کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
سلواکیہ کے وزیر اعظم دارالحکومت سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال مشرق میں ہینڈلووا قصبے میں ہاؤس آف کلچر کے باہر اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔