0

چین کا ایئرلائنز کمپنیوں کو امریکہ سے بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم

بیجنگ: چین نے ایئرلائنز کمپنیوں کو امریکہ سے بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے لگی۔ اس حوالے سے چین نے امریکہ کے خلاف ایک اور اہم قدم اٹھا لیا۔

چین نے ایئر لائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ چین نے ایئر لائن کمپنیوں کو امریکی کمپنیوں سے آلات اور پرزہ جات بھی نہ خریدنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے۔ اب ہم تمام مصنوعات خود تیار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply