ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ ٹیرف پرمعاہدہ کیلئے فیصلہ چین کوکرنا ہے، معاہدہ کی چین کوضرورت ہے،امریکا کونہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ بیجنگ کیساتھ معاہدہ پرتیارمگرزیادہ ضرورت چین کو ہے، امریکا 15 سے زائد تجارتی معاہدوں پرغورکررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کئی ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مصروف ہے، کئی ممالک کے ساتھ بات چیت ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف کے بعد72 سے زائد ممالک نے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا، ہمیں یقین ہے کہ ہم بہت جلد کچھ معاہدوں کا اعلان کرسکیں گے۔