امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین یا امریکا، دیگرممالک کوایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارتی مذاکرات میں کہہ سکتے ہیں کسی ایک کاانتخاب کریں، بیشترممالک پر جوابی ٹیرف کو 90 دنوں کے لیے روک دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہنا ہے کہ یہ ایک عبوری مرحلہ ہے اورمذاکرات کے دوران لچک ضروری ہے، ٹیرف سے حاصل آمدنی اتنی زیادہ کہ ٹیکس کی جگہ لے سکتی ہے۔
دوسری طرف ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق امریکی صدرنےعمان کے سلطان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورایران سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹرمپ نے زوردیا ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنا ہوگا، دونوں رہنماؤں نے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں پربھی بات کی ہے۔