آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے دماغی اور جسمانی تھیکاوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے غیر معینہ مدت کے لیے بریک لے لیا۔
آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ سن رائزر حیدرآباد کے خلاف میچ کے لیے خود ڈراپ ہونے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم میں اپنا حصہ نہیں ڈال پارہا اور یہ ایک بہترین وقت ہے کہ میں دماغی اور جسمانی طور پر بریک لوں۔
آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ میں 6 ماہ میں کچھ اچھا نہیں کرسکا جو کہ مایوس کن ہے، دماغی اور جسمانی طور پر مضبوط ہونے پر دوبارہ ٹیم کو دستیاب ہوں گا۔
واضح رہے کہ گلین میکسویل نے آئی پی ایل کے 6 میچز میں صرف 32 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔
اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کو گزشتہ روز ہوم گراؤنڈ پر سن رائزز حیدرآباد نے 25 رنز شکست دیکر تقریباً ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔
ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسی اور فرنچائز پر کیمرن گرین، آذری جوزف، گلین میکسویل اور محمد سراج کی کارکردگی پر سوال اٹھایا جارہا ہے۔
مداح سوال اٹھارہے ہیں کہ 47 کروڑ (بھارتی روپوں) میں خریدے گئے پلئیرز بینچز پر بیٹھے ہیں، جس میں کیمرون گرین 17.5 کروڑ، آذری جوزف 11.5 کروڑ جبکہ محمد سراج 7 اور گلین میسکویل 11 کروڑ روپے میں ریٹین کیے گئے تھے۔
ایسے ہائی ویلیو کھلاڑیوں کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے سے فینز اور تجریہ کار بھڑک رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی اسٹریجٹی پر بھی سوالات کررہے ہیں۔