0

بابر، رضوان اور صائم کے بلوں (بیٹ) کا وزن کتنا ہے؟

بابر اعظم، محمد رضوان اور صائم ایوب کا شمار دنیائے کرکٹ کے موجودہ بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے کیا آپ ان کے بلوں (بیٹس) کے وزن جانتے ہیں۔

دنیائے کرکٹ میں ہر دور کے بہترین بیٹرز کے بیٹ کے بارے میں شائقین متجسس رہتے ہیں جس سے وہ چھکے چوکے مارتے ہیں۔ آج ہم آپ کو موجودہ دور کے تین بہترین پاکستانی بیٹرز کے بلوں (بیٹ) کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے جن سے وہ مخالف خطرناک بولرز کے چھکے چھڑاتے ہیں اور شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح یاب کراتے ہیں۔

بابر اعظم:

بات کریں گے سب سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جنہوں نے ماہرین اور شائقین کرکٹ کو اپنی شاندار بلے بازی اور ‘کور ڈرائیو’ سے اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے اور ویرات کوہلی سمیت موجودہ دور کے کرکٹرز بھی ان کے گن گاتے نظر آتے ہیں۔

 بابر اعظم کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے بلے کا وزن 1247 گرام (لگ بھگ سوا کلو) ہے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کپتان جو بلا استعمال کرتے ہیں اس کا وزن 1155 گرام ہے۔

تاہم وزن میں یہ فرق اس وجہ سے بھی ہوسکتا ہے کہ ہر بیٹر کے پاس ایک سے زائد بلے ہوتے ہیں جنہیں وہ مختلف میچز میں استعمال کرتے ہیں اور ہر کسی بلے کا وزن یکساں نہیں ہوتا۔

محمد رضوان:

محمد رضوان کا شمار پاکستان کے مستند بلے بازوں میں کیا جاتا ہے جو کئی بار تن تنہا ہی میچ جتوا دیتے ہیں۔ یہ شروع میں انتہائی سمجھداری سے شاٹ سلیکشن کرتے ہیں اور کریز پر سیٹ ہوتے ہی چاروں طرف مار دھاڑ شروع کر کے مخالف ٹیم اور بولرز کے حوصلے پست کرنے میں کمال رکھتے ہیں۔

پاکستان وکٹ کیپر بیٹر اپنی اسی کارکردگی کی بدولت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم کے بعد دوسرے کامیاب بلے باز ہیں۔

محمد رضوان بیٹنگ کے دوران جو بیٹ استعمال کرتے ہیں اس کا وزن عمومی طور پر 1191 گرام (ایک کلو 191 گرام) ہوتا ہے۔

صائم ایوب:

صائم ایوب پاکستان کے ابھرتے ہوئے جارح مزاج بیٹر ہیں جو مستقبل میں بہترین آل راؤنڈر بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

 ان کی وجہ شہرت ویسے تو ‘نو لک شارٹ’ ہے لیکن اس کے علاوہ بھی یہ گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلیرانہ انداز میں اسٹائلش شارٹس کھیلتے ہیں۔

صائم ایوب دوران بیٹنگ جو بلا استعمال کرتے ہیں اس کا وزن ایک کلو 18 گرام ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply