میزبان نے سوال پوچھا کہ مومنہ اقبال کو کس طرح کے میسجز آتے ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ اکثر میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ ‘ہائے (Hi) ‘، کیسی ہیں آپ۔میزبان کے اصرار کرنے پر مومنہ اقبال نے کرکٹر کا نام بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ جن کرکٹر نے انہیں میسج کیے وہ بیٹس مین (بلے باز) تھے، ان سے عمر میں بڑے تھے اور پہلے ٹیم شامل تھے۔مومنہ اقبال نے کہا کہ ‘میں کیوں بتاؤں ان کرکٹرز کے نام، اگر میں نے بتا بھی دیے تو وہ مشہور ہوجائیں گے’، اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کبھی ان کی کرکٹ نہیں دیکھی کیونکہ وہ کونسا بیٹھ کر میرے ڈرامے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نوال سعید نے بھی کہا تھا کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں اپنے ویریفائیڈ انسٹاگرام اکائونٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں۔بعدازاں رواں سال انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں، وہ شادی شدہ بھی ہوسکتے ہیں، انہوں نے کسی کرکٹر کا نام نہیں بتایا تھا۔









