0

شدید بارشوں کی پیشنگوئی ، امارات میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شدید بارشوں کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں آج اور کل 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران رہائشیوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے جب کہ موٹرسائیکل سواروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی اور امارات کی دیگر ریاستوں نے شدید بارش سے نمٹنے کیلئے پلان تشکیل دے دیا ہے، جس کے تحت سرکاری دفاتر کو  ورک فرام ہوم یعنی گھر سے کام کرنے جبکہ تعلیمی اداروں میں تعطیل اور آن لائن کلاسز کی ہدایت کی گئی ہے۔

دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply