0

فخر زمان نے ٹی 20 ورلڈ کپ پر نظریں جما لیں

پاکستان کے جارح مزاج اوپنر اور چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو فخر زمان نے اب ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح دلانے کی ٹھان لی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دنیائے کرکٹ کی تمام ٹیمیں بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی کاکول اکیڈمی میں پاک فوج کی نگرانی میں فٹنس کیمپ میں سخت تربیت کے بعد اب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے ہیں جہاں 18 اپریل سے سیریز کا آغاز ہوگا۔

یہ سیریز اور اس کے بعد انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان کے جارح مزاج اوپنر اور چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو فخر زمان نے بھی ورلڈ کپ پر نظریں جما لی ہیں۔

فخر زمان کا کہنا ہے کہ میرا ہدف ایک ہی ہے کہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا پُر فارم کر کے ٹیم کو کامیابی دلاؤں۔

اوپنر کا کہنا تھا  کہ کاکول اکیڈمی میں تربیت کام آئے گی۔ اس کیمپ میں سب سے زیادہ اعظم خان نے متاثر کیا، ہم ان سے اتنی سخت تربیت کی توقع نہیں کر رہے تھے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply