حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی، فلسطینیوں نے جشن منایا اورایک دوسرے کومبارکباد دی۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عہدیدار نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کر دی، قطر اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے معاہدے کی منظوری د ی گئی۔
امریکی وزیرخارجہ نے بتایا کہ چند گھنٹے میں جنگ بندی معاہدے کا باضابطہ اعلان ہوجائے گا، یورپی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل اور حماس دونوں جنگ کے خاتمے پر متفق ہو گئے ہیں۔
اسرائیل یرغمالیوں کے بعد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے بعد فلسطینی سڑکوں پرآگئے، فلسطینیوں نے جشن منایا اورایک دوسرے کومبارکباد دی، جنگ بندی معاہدہ کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔









