شام میں ترکیے کے سفارتخانے نے 12 سال بعد دوبارہ کام شروع کر دیا ، ترکیے کا پرچم سفارتخانے پر لہرا دیا گیا۔
عرب میڈیا نے ترک وزیرخارجہ کے حوالے سے بتایا کہ سفارتی مشن شروع ہونے کے بعد ترکیے نے شام میں برہان کور اوغلو کو ناظم الامور مقرر کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ترکیے نے سابق صدر بشارالاسد حکومت کے خلاف 2011 میں مظاہرے کرنے والوں پر بدترین کریک ڈاؤن کے خلاف 2012 میں شام میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں۔
اس فیصلے کے بعد سفارتخانے کا عملہ اور ان کے اہل خانہ ترکیہ واپس چلے گئے تھے ، دوسری جانب بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اب استنبول میں شامی قونصلیٹ جنرل نے بلا تعطل اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔