0

ٹرمپ متعدد فوجی سربراہان اور افسران کو برطرف کر دینگے، فہرستیں تیار

واشنگٹن نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری انتظامی ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانے کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ  جن افسران کو برطرف کیا جا سکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹاف بھی شامل ہوسکتے ہیں  جن میں چیئرمین اور وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعے کا بتانا ہے کہ زیادہ تر ان افسران کو نکالا جاسکتا ہے جنہیں ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والے مارک ملی سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افسران کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے اور ہرافسر جنہیں مارک ملی نے مقرر کیا یا ترقی دی انہیں نکالا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply