0

پاکستان غزہ میں جلد سے جلد جنگ بندی چاہتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کھل کر موقف دے چکا ہے، پاکستان غزہ میں جلد سے جلد جنگ بندی پر زور دے رہا ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگور کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر او آئی سی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کسی بھی تنازع کا حل صرف سفارتی سطح پرہی نکالا جاسکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے متفقہ موقف کیلئے کردار ادا کرے گا۔ غزہ تک امداد کی فراہمی کیلئے اقوام متحدہ ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں

انھوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔ مسئلہ فلسطین پردوبارہ سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناپاک عزائم پر پوری نظر ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا 2019 کا اقدام ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ بھارت پر یکطرفہ اقدامات کی واپسی کیلئے دباؤ ڈالیں۔ 2019 مقبوضہ کشمیر جیسے یکطرفہ اقدامات ہی آگے انسانی بحران میں بدل جاتے ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply