0

اسرائیلی فوج کو یرغمالیوں کی لاشیں مل گئیں hostages israeli

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حماس کے ہاتھوں اغوا کیے گئے کچھ یرغمالیوں کی لاشیں اسی ہفتے غزہ کے اندر آپریشن کے دوران ملی ہیں۔

فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پیٹر لرنر نے بریفنگ میں بتایا کہ ہمیں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حدود میں کچھ لاشیں ملی ہیں جنہیں اغوا کیا گیا تھا۔”

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی حماس کے ہاتھوں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے ریڈ کراس سے اپیل کی ہے کہ سات روز سے زیرحراست یرغمالیوں کو فوری طور پر دوائیں فراہم کی جائیں۔

تل ابیب میں یرغمالیوں اور لاپتہ افراد کے خاندانوں کے فورم کے سربراہ رونن زور نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یرغمالیوں کو ادویات کی منتقلی کے لیے آدھی رات تک ایک معاہدہ طے پا جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہمیں آج رات انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس سے جواب ملنے کی امید ہے۔

اسرائیلی ایسوسی ایشن آف پبلک ہیلتھ فزیشنز جو خاندانوں کے ساتھ تعاون کرتی ہے کے سربراہ ہاگائی لیون نے تل ابیب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 150 ایسے قیدی ہیں جو صحت کے مسائل کا شکار ہیں جنہیں فوری طور پر جان بچانے کی ادویات کی ضرورت ہے۔

رونن زور نے کہا کہ اگر یرغمالیوں کو وہ دیکھ بھال نہیں ملتی جس کی انہیں ضرورت ہے تو اسرائیل کو اپنے حماس کے قیدیوں کو طبی امداد سے محروم کر دینا چاہیے۔ اسرائیلی جیلوں میں حماس کے قیدی موجود ہیں جنہیں بہترین طبی امداد دستیاب ہے۔ اگر کوئی چارہ نہیں ہے تو ہمیں کھیل کے قوانین کو تبدیل کرنا چاہیے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply