0

اسرائیل کی پورے مشرقِ وسطیٰ سے جنگ کی دھمکی

اسرائیلی فوج نے پورے مشرقِ وسطیٰ سے جنگ کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی فوج کے اعلیٰ ترجمان ڈینیئل ہاگری کا کہنا ہے کہ فوج “مشرق وسطیٰ میں کہیں بھی” کام کرے گی۔

اسرائیلی میڈیا نے ہگاری کے حوالے سے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے ارد گرد اور پورے مشرق وسطیٰ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ [فوج] اسرائیل کے سلامتی کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں کہیں بھی کام کرے گی ہم تمام میدانوں میں انتہائی تیار ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کے شمال میں موجود فلسطینی جنوب کی طرف چلے جائیں، شمالی غزہ میں اہم فوجی سرگرمیاں ہونے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے شہری دس بجے سے دوپہر دو بجے تک باہر جا سکتے ہیں اس دوران اسرائیل کی فوج انھیں نشانہ نہیں بنائے گی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے یرغمال بنائے جانے والے ایک سو چھبیس اسرائیلیوں کو غزہ میں رکھا گیا ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply