0

اسرائیل نے ایک اور دھمکی دے دی

غزہ کے نہتے فلسطینیوں کو اسرائیل نے انخلا کی پھر دھمکی دے دی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کے شمال میں موجود فلسطینی جنوب کی طرف چلے جائیں، شمالی غزہ میں اہم فوجی سرگرمیاں ہونے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے شہری دس بجے سے دوپہر دو بجے تک باہر جا سکتے ہیں اس دوران اسرائیل کی فوج انھیں نشانہ نہیں بنائے گی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے یرغمال بنائے جانے والے ایک سو چھبیس اسرائیلیوں کو غزہ میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے آپریشن کے دوران اب تک 286 صہیونی فوجیوں سمیت 1300 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جب زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply