0

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی فلسطینیوں کے حق میں سامنے آگئے

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیل کے ناقابلِ تلافی حملوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔

7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیلی سر زمین پر حملے کی خبروں کے بعد اسرائیل نے غزہ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ شروع کردیا جو تاحال جاری ہے۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والی بمباری میں اب تک 2500 افراد شہید ہوگئے ہیں اور اس تعداد میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر سے عام عوام اور معروف شخصیات اس دل دہلا دینے والی جنگ پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آرہی ہیں اور اب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی سامنے آئیں ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ غزہ میں سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے، شہریوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انسانی رسائی ضروری ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈا انسانی حقوق کے قانون کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply