0

اسرائیلی مظالم کا پردہ چاک ہونے کا خوف، امریکی چینل نے 3 مسلمان صحافی معطل کر دیے

مظلوم فلسطینیوں پر غاصب اسرائیل کے مظالم کا پردہ چاک ہونے کا خوف مغربی میڈیا کو ڈرانے لگا امریکی چینل نے تین مسلمان اینکرز کو معطل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نیوز چینل ایم ایس این بی سی نے آزادی اظہار رائے کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں اور فلسطینیوں پر غاصب اسرائیل کے مظالم کا دنیا پر پردہ چاک ہونے کا ڈر ایسا بیٹھا کہ اس نے اپنے تین مسلمان اینکرز کو معطل کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معطل ہونے والے اینکرز میں مہدی حسن، ایمن محی الدین اور علی ویلشی شامل ہیں۔

مہدی حسن کا پروگرام جمعرات کی رات نشر نہیں کیا گیا اور ایم ایس این بی سی کے مینیجرز نے جمعرات اور جمعے کو ایمن محی الدین کی میزبانی کرنے کا اپنا سابقہ فیصلہ منسوخ کر دیا۔ اس کے علاوہ علی ولشی کی بجائے ایک اور میزبان اتوار کو ان کی جگہ پروگرام کی میزبانی کرتا نظر آئے گا۔

محی الدین ایک مصری نژاد امریکی چینل این بی سی کے ایک تجربہ کار رپورٹر ہیں جو غزہ کی صورتحال کی کوریج کرتے ہیں اور اپنے ایک پروگرام میں انہوں نے غزہ پر حملے کے بعد صہیونی رہنماؤں پر کڑی تنقید کی تھی۔

مذکورہ چینل کے کئی ملازمین نے تینوں مسلمان اینکرز کو معطل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب فرانس میں بھی آزادی صحافت پر حملہ کیا گیا ہے اور وہاں الاقصیٰ ٹی وی چینل کی نشریات بند کر دی گئی ہیں۔

فرانس کے اس متعصبانہ اقدام پر الاقصیٰ ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل بند کرنا آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی قوانین کے مطابق ہر ایک کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply