0

امریکا، روس اور جرمنی کا اپنے شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کا فیصلہ

اسرائیل اور حماس میں جاری جنگ کے دوران امریکا اور روس کے بعد اب جرمنی نے بھی اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس میں جاری جنگ نے یورپ کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا ہے کہ امریکا، روس اور جرمنی نے اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا ہے اور امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی اہلکاروں کو یروشلم میں اپنا سفارتخانہ چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے، سفارتخانے کے عملے کے اہل خانہ کو بھی نکالنا شروع کر دیا گیا ہے۔

روسی سفارت خانے نے بھی اپنے تمام شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
جرمنی نے بھی اپنے شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان جرمن فضائیہ کا کہنا ہے کہ آج رات اسرائیل سے اپنے شہریوں کو نکالیں گے، جرمنی کے دو طیارے آج رات اسرائیل سے جرمن شہریوں کے انخلا کی کارروائی میں حصہ لیں گے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply