0

افغانستان میں 9 روز کے دوران تیسرا زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

افغانستان کے صوبۂ ہرات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی، یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے جنوب مشرق میں 32.8 کلو میٹر دور تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق ہرات میں زلزلے سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، زلزلے کے جھٹکے فراح اور بادغیس صوبے میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران افغانستان کے صوبۂ ہرات میں یہ تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply