0

اسرائیلی بربریت جاری، فسلطینی شہداد کی تعداد 2500 سے تجاوز کر گئی

قابض اسرائیلی فورسز کا مظلوم فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا 9 روز سے غزہ پر جاری بمباری میں 2500 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی قابض فورس کا مظلوم فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا، 9 روز سے غزہ پر بمباری جاری ہے جس میں اب تک 2500 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 9 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 410 فلسطینی شہید ہوئے ان میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

غاصب صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کے شمال، وسط اور جنوبی علاقوں میں قافلوں، مارکیٹوں اور بندرگاہ پر حملے کیے گئے۔ اسرائیلی بمباری سے چار غیر ملکیوں سمیت نو یرغمالی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

اس 9 روزہ جنگ کے دوران چار لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ فلسطین کا ایک ہفتے سے پانی بند، بجلی اور ایندھن کی فراہمی بھی معطل ہے جس کی وجہ سے 20 لاکھ شہری پانی سے محروم ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتین یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ کے اگلے مرحلے کا وقت آ پہنچا ہے۔ حماس کے حملوں میں دو سو چھیاسی اسرائیلی فوجیوں سمیت 1300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply