0

بھارت کا چاولوں کی برآمدات سے متعلق اہم فیصلہ

نئی دہلی : بھارتی حکومت نے اناج کی بیرون ملک فروخت پر پابندی کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ باسمتی چاول کی برآمدی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔

بھارت کی جانب سے اناج کی بیرون ملک فروخت پر پابندی عائد کرنے کے بعد عالمی منڈی میں چاول کی قیمتیں 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

بھارتی حکومت نے ملک کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ماہ اگست میں باسمتی چاول کی ترسیل پر کم از کم برآمدی قیمت 1200ڈالر فی ٹن مقرر کی تھی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ باسمتی چاول کی کم از کم برآمدی قیمت آئندہ اتوار تک برقرار رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت نے ماہ جولائی میں باسمتی چاول کے علاوہ دیگر چاولوں کی برآمدات پر پابندی عائد کی تھی اور باسمتی چاول کی برآمدات پر 20 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم برآمدی قیمت متعین کرنے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غیر باسمتی چاول کو باسمتی چاول کے طور پر برآمد نہ کیا جائے۔

عالمی سطح پر کورونا وائرس، روس یوکرین جنگ اور پیداوار کی سطح پر النینو موسمی رجحان کے اثرات کے تناظر میں بین الاقوامی منڈیوں میں چاول مہنگا ہوا ہے، چاول کی تمام عالمی کھیپوں میں ہندوستان کا حصہ 40 فیصد سے زیادہ ہے جو اس کی کل برآمدات کا تقریباً ایک چوتھائی ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply