0

ایران نے اپنا ریسرچ سیٹیلائٹ خلاء میں بھیج دیا، سگنلز موصول ہونا شروع

ایران نے اپنا ریسرچ سیٹیلائٹ خلاء میں بھیج دیا، سیٹیلائٹ سے سگنلز موصول ہونا بھی شروع ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی ساختہ راکٹ کے ذریعے 60 کلو گرام وزنی چمران ون سیٹیلاٹ خلاء میں روانہ کیا گیا۔ سیٹیلائٹ خلاء میں بھیجنے کا مقصد بلندی پر ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹم کی ٹیسٹنگ کرنا ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران نے رواں برس جنوری میں بھی 3 سیٹیلائٹ خلاء میں روانہ کیے تھے۔

دوسری طرف امریکا، ایران کی سیٹیلائٹ لانچنگ کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرارداد کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے۔  امریکا کو خدشہ ہے کہ سیٹیلائٹ پروگرام سے ایران بیسلٹک میزائل ٹیکنالوجی کو بہتر بنا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply