سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے جس کے حوالے سے انہوں نے امریکی حکام کو بتا دیا ہے۔
پولیٹیکو میگزین کے مطابق محمد بن سلمان نے امریکی ارکان کانگریس سے کہا کہ انھوں نے سعودی اسرائیلی تعلقات کی بحالی اور امریکا کے ساتھ تعاون کی خاطر اپنی جان خطرے میں ڈال رکھی ہے۔
انھوں نے مصر کے مقتول صدر انور سادات کا بھی حوالہ دیا جنھیں اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔
ولی عہد نے امریکی ارکان کانگریس کو بتایا کہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ کسی امکانی معاہدے میں فلسطینی ریاست تک پہنچنے کا حقیقی راستہ بھی شامل ہو۔









