0

چین نے ویزا فری پالیسی کو مزید بندر گاہوں تک توسیع دے دی

چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی 144 گھنٹے کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کو تین مزید داخلی بندر گاہوں تک توسیع دے دی گئی ہے جس سے اس پالیسی کے تحت شامل بندر گاہوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین نئی بندرگاہوں میں صوبہ ہینان میں زینگ ژو شِن زینگ بین الاقوامی ہوائی اڈا، صوبہ یون نان میں لی جیانگ سان یی بین الاقوامی ہوائی اڈا اور یون نان میں موہن ریلوے بندرگاہ شامل ہیں۔

آج پیر سے شروع ہونے والے اس منصوبے کے تحت اہل غیر ملکی شہری زینگ ژو ایوی ایشن پورٹ کے ذریعے ویزا کے بغیر چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یون نان میں ویزا کے بغیر داخل ہونے والے افراد کو صوبے کے مزید علاقوں میں رہنے کی اجازت ہے۔

این آئی اے کے مطابق پہلے وہ صرف کن منگ میں رہ سکتے تھے جبکہ اب وہ کن منگ، لی جیانگ، دالی اور شی شوانگ بانا سمیت 9 شہروں یا پریفیکچر سطح کے علاقوں کا دورہ کر سکتے ہیں۔

اس وقت امریکہ،کینیڈا،برطانیہ سمیت 54 ممالک کے افراد سفری اور کاروباری دوروں کی مختصر سرگرمیوں کے مقصد کیلئے 144 گھنٹے ویزا فری پالیسی کیلئے اہل ہیں۔

این آئی اے نے کہا ہے کہ ویزا فری پالیسی میں توسیع سے توقع ہے کہ غیر ملکی افراد کو چین میں کاروبار کرنے اور سفر کرنے کا انتخاب کرنے کے مزید مواقع ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply