لندن (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثنائ جاوید کی شوہر شعیب ملک اور پاکستانی کرکٹرز کے ہمراہ ڈنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔شعیب ملک سمیت پاکستان کے دیگر سینئر کرکٹرز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کھیلنے کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں، ثنائ جاوید اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹیڈیم گئیں جس کی تصاویر بھی گزشتہ دنوں سامنے آئی تھیں۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کرکٹرز کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ثنا جاوید شعیب ملک اور دیگر پاکستانی کرکٹرز کے ہمراہ برطانیہ کے ایک ریستوران میں ڈنر کرتے نظر آئیں۔مذکورہ ویڈیو میں ثناء جاوید کے ہمراہ ان کے شوہر شعیب ملک، سعید اجمل اور کامران اکمل و دیگر کرکٹرز بھی موجود تھے، ڈنر کے بعد ثناء جاوید اور شعیب ملک کرکٹرز کی وین میں جاکر بیٹھ گئے۔