0

قاتلانہ حملے میں بچنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی اگلے ہی دن ری پبلکن کنونشن میں شرکت

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گولی لگنے کے اگلے ہی دن ری پبلکن کنونشن میں شرکت کرنے کے لیے ملواکی پہنچ گئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاتلانہ حملے میں بچنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ری پبلکن کنونشن میں شرکت کی۔ پنسلوانیا میں ہفتے کو پیش آنے والے شوٹنگ کے واقعے کے باوجود ملواکی میں پارٹی کانفرنس شیڈول کے مطابق منعقد کی گئی ہے۔

شوٹنگ واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ، میں نے ابھی فیصلہ کیا ہے کہ میں ‘شوٹر’ یا ممکنہ قاتل کو سیاسی سرگرمیوں کی شیڈولنگ یا کسی اور چیز میں تبدیلی پر مجبور کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف امریکی صدر بائیڈن نے اس واقعے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں، سیاست کو میدان جنگ نہیں بننا چاہیے۔ اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں، گولی سے نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply