غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ترکیہ اور امریکہ نے ایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ واشنگٹن نے مذاکرات کے بعد 23 ارب ڈالر کے معاہدے کی اجازت دی۔
معاہدے کے تحت ترکیہ کو 40 نئے ایف 16 طیارے دیئے جائیں گے جبکہ اس کے موجودہ بیڑے میں 79 جیٹ طیاروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے گذشتہ ہفتے ترکیہ کی جانب سے نئے ایف 16 جنگی طیاروں کی خریداری میں اہم پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور انہیں صرف قریبی اتحادیوں اور شراکت داروں کے لیے دستیاب اب تک کے جدید ترین طیارے قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جب تک ترکیہ کی طرف سے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق کی دستاویزات واشنگٹن نہیں پہنچ گئیں۔ امریکہ نے اس سودے کی اجازت نہیں دی۔
ایک سال سے زیادہ تاخیر کے بعد ترکیہ کی پارلیمینٹ نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق کی۔ جو یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے باوجود متحد ہونے کے لیے مغربی ممالک کے لیے پریشانی کا باعث بنا۔