غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چینی حکومت نے اورنا چل پردیش اور اس کے مقامات کے نام تبدیل کر دیئے ہیں۔ یہ چینی خودمختاری ہے۔ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامیہ اعتبار سے چین کا حصہ ہے۔ ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے۔ اور ایسا کرنے کا مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بھارت زنگنان کو ارونا چل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر پہلے ہی کشیدگی پائی جاتی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب کے بعد چین کی جانب سے زنگنان پر دو ٹوک موقف بھارتی حکومت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ مودی حکومت نے خطے کے ہر ملک کے ساتھ تنازع کھڑا کرکے ثابت کیا ہے کہ بھارتی حکومت خطے کے امن کی دشمن ہے۔









