0

سندیپ لمیچانے زیادتی کیس میں بے گناہ قرار

نیپال ٹیم کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے کو پٹن ہائیکورٹ نے لڑکی سے زیادتی کے کیس میں بے گناہ قرار دے دیا۔

پٹن ہائی کورٹ نے نیپال ٹیم کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے کو عصمت دری کے مقدمے سے متعلق تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔

انہیں اس سے قبل آٹھ سال کی سزا سنائی گئی تھی انہیں اب بے قصور قرار دیا گیا ہے جس سے وہ اپنا کرکٹ کیریئر دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔

سندیپ لمیچانے کے لیے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شمولیت کا دروازہ بھی کھل گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

رواں سال 12 جنوری کو لامیچانے کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر  رہا کرنے کا حکم دیا تھا بعدازاں انہیں گرفتار کرکے سزا سنائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ سندیپ لامیچانے پاکستان سپر لیگ ، بگ بیش لیگ  اور انڈین پریمیئر لیگ  بھی کھیل چکے ہیں۔

آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیپال کا سفر 4 جون کو شروع ہونے والا ہے، نیپال کے ساتھ گروپ ڈی میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply