بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں من مانی چلنے لگی، سیمی فائنل کا وینیو پہلے سے مختص کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تو وہ گایانا میں 27 جون کو دوسرا سیمی فائنل کھیلے گی۔
سیمی فائنل کا وقت بھی بھارت کی مرضی سے ہوگا، گایانا میں یہ میچ صبح دس بجے اور بھارت کا پرائم ٹائم 8 بجے کھیلا جائے گا۔
پہلا سیمی فائنل ٹرینیڈاڈ میں شام ساڑھے 8 بجے شیڈول ہے جو بھارت میں صبح چھ بجے ہوگا۔
ورلڈ کپ کا فائنل بھی بھارت کی مرضی سے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے کھیلا جائے گا جو بھارت میں ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کی من مانی کا یہ ایک اور ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔