0

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے پہلی ٹیم امریکا روانہ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہو رہا ہے میگا ایونٹ میں شرکت کیلیے پہلی ٹیم نے امریکا کے لیے اڑان بھر لی ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے جس میں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور میزبان امریکا سمیت تین ٹیموں کو ورلڈ کپ میں ڈیبیو ہو رہا ہے۔

�اس میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے سب سے پہلی ٹیم جس نے امریکا کے لیے اڑان بھری ہے وہ جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی چیمپئن سری لنکا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا کی قیادت میں امریکا کے لیے روانہ ہوئی اور روانگی سے قبل اپنے مذہبی عقائد کے مطابق رسومات میں حصہ لیا۔

وہ میگا ایونٹ کے لیے امریکا روانہ ہونے والی پہلی ٹیم ہے جو ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 3 جون کو نیویارک میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کرے گی۔

لنکن ٹائیگرز 7 جون کو ڈلاس میں بنگلہ دیش، 11 جون کو نیپال سے لاڈرہل اور 16 جون کو سینٹ لوشیا میں نیدر لینڈ سے ٹکرائیں گے جس کے بعد سری لنکن ٹیم اگلے مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز کا رخ کرے گی۔

سری لنکن اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ونیندو ہسرنگا (کپتان)، چارتھ اسالنکا (نائب کپتان)، کوسل مینڈس، پاتھم نسانکا، کامندو مینڈس، سدیرا سماراویکراما، اینجلو میتھیوز، داسن شاناکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، دونتھ نوشمان ویللاگے، دونتھ نوشمان، متھیشا پاتھیرانا اور دلشان مدوشنکا پر مشتمل ہے جب کہ ریزرو کھلاڑیوں میں آسیتھا فرنینڈو، وجے کانتھ ویاسکانتھ، بھانوکا راجا پاکسا، اور جنیت لیاناگے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply