بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والے سیکورٹی گارڈ کی شناخت کاش کاپڑے کے طور پر ہوئی ہے، جو چھٹی پر اپنے آبائی شہر گیا ہوا تھا۔ کاپڑے نے اپنی سرکاری بندوق سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے سیکورٹی گارڈ کے خاندان میں اس کے والدین، بیوی اور دو چھوٹے بچے، ایک بھائی اور دیگر افراد شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ منگل کو رات گئے 1.30 بجے پیش آیا۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ خودکشی کی وجہ کیا ہوئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ سیکورٹی گارڈ نے یہ قدم ذاتی وجوہات کی بنا پر اٹھایا لیکن ہم تحقیقات کی مکمل تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا گیا ہے، اہل خانہ، ساتھیوں اور دیگر جاننے والوں سے بھی اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔