0

پاکستان اور امریکہ درپیش خطرات کیخلاف صلاحیتوں میں اضافے پر یقین رکھتے ہیں، امریکہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان درپیش خطرات کے خلاف صلاحیتوں میں اضافے پر یقین رکھتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور امریکہ کا دہشتگردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دہشتگرد گروپوں اور مغربی سرحد پر تکنیکی تعاون سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔ امریکہ اور پاکستان درپیش خطرات کے خلاف صلاحیتوں میں اضافے سے یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ویدانت پٹیل نے کہا کہ ایران پر بدستور امریکی پابندیاں عائد ہیں اور ایران سے تجارت کرنے والے پابندیوں کے بارے میں آگاہ ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان سے پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے سے متعلق پینٹاگون ہی بتا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply