0

آسٹریلیا نے ویزوں کے حصول میں نرمی کر دی

سڈنی: آسٹریلیا نے غیر ملکی طلبا کو ویزوں کے حصول میں زبان کی شرائط میں نرمی کا اعلان کر دیا۔

نوجوان اور بالخصوص بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے لیے آسٹریلیا جانے والے افراد کے لیے اہم خبر سامنے آ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی محکمہ داخلہ ( ڈی ایچ اے) نے ویزا درخواستوں کے لیے ٹوفل (TOEFL) اسکور کی منظوری پر عارضی معطلی کو ختم کر دیا۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ درخواست دہندگان اپنی انگریزی زبان کی مہارت کو ظاہر کرنے کے لیے ایک بار پھر ٹیسٹ آف انگلش ایز فارن لینگویج (TOEFL) آئی بی ٹی ٹیسٹ کے نتائج کا استعمال کر سکتے ہیں۔

گزشتہ سال جولائی میں آسٹریلوی محکمہ داخلہ نے TOEFL اسکورز کی منظوری کو عارضی طور پر روک دیا تھا اور مکمل جائزہ لینے کا عمل شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

محتاط غور و خوض کے بعد ٹیسٹ آف انگلش ایز فارن لینگویج اسکور کو اب دوبارہ ویزا درخواستوں کے لیے درست دستاویزات کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے جو کہ فوری طور پر مؤثر ہے۔

آسٹریلوی حکام کی جانب سے TOEFL کی منظوری کو دوبارہ شروع کرنا ویزا کے طریقہ کار کو آسان بناتا ہے جس سے بین الاقوامی طلبا، پیشہ ور افراد اور تارکین وطن کے لیے آسانی ہوتی ہے جو آسٹریلیا میں اپنا کیرئیر شروع کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply