بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کی اراضی پر غیرقانونی قبضے کے خلاف احتجاج اب پورے بھارت میں پھیل گیا ہے۔ بنگال کے علاقے مرشد آباد میں شدید مظاہرے سامنے آئے۔ جہاں مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کی موٹرسائیکلیوں کو آگ لگا دی اور پولیس بس بھی نذیر آتش کر دی۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ پولیس کے فائرنگ سے متعدد افراد زخمی و ہلاک ہوئے۔
مظاہرین کے خلاف پولیس طاقت کے استعمال نے کشیدگی کو مزید بڑھا دیا۔ جس کے بعد ملک بھر میں مزید احتجاج کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
وقف بل کے خلاف اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔
واضح رہے کہ اس بل کو بھارتی سپریم کورٹ میں پہلے ہی چیلنج کیا جا چکا ہے۔ جبکہ مسلم کمیونٹی کے اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کی کوشش پر وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔