سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان کو ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے فون کیا،دونوں رہنماؤں کی خطے کی تازہ ترین صورت حال اور جاری سفارتی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سے ایرانی ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، دونو ں رہنماؤں کا امریکا اور ایران کے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ یواےای شیخ عبداللہ بن زید آل نہیان کی جانب سے ایران کی مذاکرات میں حصہ لینے کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کی کوششیں خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے اہم ہیں۔









