ایک امریکی شہری کو دوسرے شخص کا شناختی کارڈ چرانے اور اس کے نام پر 35 سال تک جرائم کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ آئیووا کے ایک 58 سالہ شہری دوسرے شخص کی شناخت پر 35 سال تک جرائم انجام دیتا رہا اور اصل شہری کو گرفتار کرواکر نفسیاتی اسپتال میں داخل کرادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیووا کے ایک ہسپتال کے سابق ملازم کو دوسرے شخص کی شناخت چرانے اور اسے گزشتہ 35 سال سے استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے اصل شناخت والے شہری کو گرفتار کرواکر نفسیاتی ہسپتال تک پہنچا دیا۔
58 سالہ میتھیو ڈیوڈ کیرنز نے اپنے اعتراف میں کہا کہ اس نے کسی دوسرے شخص کی شناخت چرائی اور اسے پچھلے 35 سال سے استعمال کرتے آرہا ہے۔
گرفتاری کے وقت میتھیو اپنے سابق ہسپتال میں ہی ولیم ڈونلڈ ووڈز کے نام سے کام کررہے تھے۔