0

ٹی 20 سیریز، شاہینوں اور کیویز میں کس کا پلڑا بھاری؟

نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ٹی ٹوئنتی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے جو دونوں ٹیموں کے درمیان دسویں سیریز ہوگی۔

رواں برس آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے جو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی دسویں سیریز ہو گی۔

گرین شرٹس اور بلیک کیپس کے درمیان اب تک 9 سیریز کھیلی گئی ہیں۔ ان میں سے 4 نیوزی لینڈ اور 3 پاکستان نے جیتیں جب کہ دو سیریز ڈرا رہیں۔

قومی ٹیم نے کیویز کیخلاف آخری سیریز 2018 میں جیتی تھی جب سرفراز احمد کی قیادت میں شاہینوں نے کلین سوئپ کیا تھا۔

سال 2021 میں نیوزی لینڈ فاتح رہی اور 2023 میں پاکستان آکر کیویز نے سیریز دو، 2 سے برابر کھیلی جب کہ آخری سیریز رواں سال جنوری میں نیوزی لینڈ میں ہوئی تھی جس میں شاہین شاہ کی قیادت میں شاہینوں کو چار ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان پہنچنے والی نیوزی لینڈ ٹیم آئی پی ایل، کاؤنٹی کرکٹ اور دیگر وجوہات کی بنا پر اپنے اسٹار کھلاڑیوں سے محروم ہے۔

دوسری جانب پاکستان کا اسکواڈ تگڑا، ہوم کنڈیشنز کا ایڈوانٹیج اور حریف نسبتاً کمزور ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کا 6 سالہ قحط ختم کرتا ہے یا نہیں، اس کا پتہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والی سیریز کے نتائج سے پتہ چلے گا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply