0

دنیائے کرکٹ کی بے بی ٹیم نیپال کے بیٹر کا بڑا کارنامہ، لگاتار 6 چھکے جڑ دیے

نیپال کا شمار کرکٹ کی دنیا میں نو آموز اور بے بی ٹیموں میں کیا جاتا ہے لیکن اس کے بیٹر نے ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے جڑ کر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا۔

کرکٹ گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے کھیل کا نام ہے جہاں کبھی بڑے نام چلے ہوئے کارتوس ثابت ہوتے ہیں تو کبھی نو آموز کھلاڑی اپنی لاجواب کارکردگی سے دنیائے کرکٹ کو اپنی جانب متوجہ کر لیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک کارنامہ نیپال کی کرکٹ ٹیم  کے بیٹر دپیندرا سنگھ ایری نے انجام دیا اور کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا نام درج کروا لیا۔

ایک دونہیں پورےچھےچھکے۔۔ جارح مزاج نیپالی بیٹر ’دپیندرا سنگھ ایری‘ نےقطر کیخلاف اوورمیں چھےچھکے جڑدیئے۔۔ ایری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ کارنامہ انجام دینے والےتیسرے بیٹربن گئے۔۔ میچ میں تین چوکوں اورسات چھکوں کی مدد سےاکیس گیندوں پر چونسٹھ رن اسکور کیے۔

یہ کارنامہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے ایشین مینز پریمیئر کپ میں نیپال اور قطر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انجام دیا گیا جس میں قطر کی جانب سے آخری اوور کرانے والے میڈیم پیسر کو دیپندرا نے اپنے نشانے پر ایسا رکھا کہ ایک دو نہیں بلکہ مسلسل چھ گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے۔

نیپالی بیٹر نے اس اوور میں 36 رنز بٹورنے کے ساتھ اس میچ میں 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 64 رنز کی اننگ کھیلی اور ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت نیپال نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 210 رنز بنائے۔

 

دپیندرا سنگھ اپنی اس غیر معمولی کاکردگی کی بدولت دنیا کے تیسرے بیٹر بن گئے جنہوں نے ایک اوور میں 6 چھکے لگائے ہیں اور اپنا نام یووراج سنگھ اور کیرون پولارڈ جیسے بڑے ناموں کے ساتھ درج کرا لیا۔

واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہرشل گبز اور امریکا کے جیسکران ملہوترا نے بھی ایک اوور میں 6 چھکے لگائے ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply