0

اکیڈمی ایوارڈز میں شاہ رخ کا ہار سب کی توجہ کا مرکز، قیمت بھی حیران کر دینے والی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (IIFA) 2025 میں اپنے منفرد انداز سے سب کی نظریں اپنی جانب مبذول کروا لیں۔

تقریب میں کنگ خان نے سیاہ لباس کے ساتھ ایک قیمتی ہیرے کا ہار زیب تن کیا، جو مداحوں اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ان کے شاندار فیشن سینس کی ہمیشہ تعریف کی جاتی ہے، اور اس بار بھی انہوں نے اپنی دلکشی سے لوگوں کو متاثر کیا۔

بھارتی ذرائع کے مطابق، شاہ رخ خان کے اس قیمتی ہار کی مالیت تقریباً 50 سے 75 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہے، جو نوائیڈا جیسے مہنگے شہر میں دو فلیٹس خریدنے کے برابر رقم ہے۔

یہ خصوصی ہار مشہور برانڈ ‘لیسٹا’ کی تخلیق ہے، جس میں قیمتی ہیروں کے ساتھ سفید سونے کا بھی خوبصورت امتزاج شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply