لندن(این این آئی)برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی شہزادہ فلپ سے شادی کے موقع پر بنائے گئے 77 سالہ پرانے کیک کا ایک ٹکڑا حال ہی میں 2,800 ڈالرز سے زائد میں نیلام ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیک کا ٹکڑا ایک باکس میں پیک کیا گیا تھا جس میں اس وقت کی شہزادی الزبتھ کا چاندی کا نشان تھا اور اس میں دلہن کا ایک پرنٹ شدہ خط اور آرائشی اشیا شامل تھیں۔
کیک کا ٹکڑا شاہی جوڑے کی جانب سے تحفے کے طور پر اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں ہولیروڈ ہاس کی نوکرانی ماریون پولسن کو دیا گیا تھا۔نیلام گھر ریمن ڈینسی نے اعلان کیا کہ کیک کا ٹکڑا 500 پانڈ کے بیکڈ ڈیزرٹ کیک کا حصہ ہے جو 20 نومبر 1947 کو شادی میں پیش کیا گیا تھا اور اب یہ 2,831 ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔