0

’سرفراز احمد کی کرکٹ جتنے سال باقی ہے اسے استعمال کرلو‘

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی کرکٹ جتنے سال باقی ہے اسے استعمال کرلو۔

اے آر وائی نیوز کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں کہا کہ اگر محمد رضوان انجرڈ ہوجائے تو آپ نے محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے آپ نے اسے کتنے ون ڈے میچز کھلائے ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ ’آپ کا فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہوتا ہے لیکن دوسرے کو آپ اس طرح باہر نہیں کرتے کہ اب نیا ہی وکٹ کیپر لانا ہے اس کی عمر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کے جتنے سال باقی ہے اسے استعمال تو کرلو وہ تجربہ کار ہے کہیں تعاون کرسکتا ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ یہ جو بات ہورہی تھی کہ مشورے لینے بند کردیے گئے ہیں میرے خیال میں دماغ میں بات ڈالی گئی ہے کہ آپ نے فیصلہ کرنا ہے کسی کی بات نہیں سننی۔

انہوں نے کہا کہ یہ زیادتی صرف سرفراز احمد کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ بھی زیادتی ہے، آپ نے انہیں مجبوراً ٹیسٹ سیریز میں کھلایا اور جب آپ نے کھلایا اس نے پرفارم کیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ اسی طرح آپ سرفراز احمد کو ساتھ رکھیں اور کھلائیں ابھی تو نہ آپ کو حارث کا پتا ہے اور اگر سرفراز کو لے جاتے تو ان کا بھی نہیں پتا ہوتا کیونکہ کھلاتے ہی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی ہے، بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 192 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply