0

ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو کیا تحفہ دیا؟

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے تحفہ دے دے دیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 192 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان روہت شرما نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ویرات کوہلی اور شبھمن گل 16، 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شریاس ایئر نے ناقابل ششکست نصف سنچری اسکور کی، کے ایل راہول 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تاہم میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے خوشگوار موڈ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مصافحہ کیا اور انہیں اپنے دستخط والی جرسی تحفے میں دی۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی پاکستانی کھلاڑیوں سے دوستی ہے وہ اس سے قبل محمد عامر کو بھی بیٹ تحفے میں دے چکے ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply