0

باسط علی نے پاکستان کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا

ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے.

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک سے 5 تک تمام بیٹرز ایک جیسے ہیں، آغاز میں ایسے بیٹرز ہونے چاہیئں جو تیز کھیلیں۔ ہمارے شروع کے بلے باز 6 بال پر6 رنز بنانے والے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آغاز میں 6 بالز پر10 رنز بنانے والے پلیئرز آنے چاہیئں۔ بابر اعظم یا محمد رضوان کو بطور اوپنر جبکہ سعود شکیل کو 3 نمبر پر کھیلنا چاہیے۔

باسط علی نے کہا کہ آغا سلمان اچھا کھلاڑی ہے اس سے اوپننگ کرا سکتے ہیں۔ دیگر ٹیموں کے پاس 5 فاسٹ بولرز ہیں اور ہمارے پاس صرف4 ہیں.

انھوں نے کہا کہ حارث ٹی 20 پلیئر ہے ون ڈے کھلا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انڈر19 میں حارث کو میں نے سلیکٹ کیا تھا، ٹی ٹوئنٹی کا بہترین کھلاڑی ہے۔

سابق کرکٹر نے انکشاف کیا کہ جب میں سندھ کا ہیڈ کوچ تھا تو ڈومیسٹک کرکٹ سے سرفراز کو نکالنے کا کہا گیا تھا۔ گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ سرفراز کی جگہ کسی نوجوان کو موقع دیا جائے۔ میں نے بریڈ برن کو انکار کیا اس دن سے میں برا ہوگیا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply